قومی خواتین کمیشن (این سی ڈبلیو) کی صدر للیتا کمارامنگلم نے اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں ایک خاتون اور اس کی کمسن لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کےواقعہ پر آج یوپی سرکار کو لتاڑا اور توقع ظاہر کی کہ اس واردات کے بعد اب خواتین بیدار ہوں گی اور یہ سمجھ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں گی جو انہيں تحفظ فراہم کرسکے۔
خاتون اور کمسن لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کے معاملے میں اب تک پولس کے ذریعہ کی
جانے والی گرفتاریوں کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی کسی بھی ضلع انتظامیہ سے تعاون ملنا انتہائی دشوار ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس ریاست میں اپنی عورتوں کے لئے کوئي عزت و احترام نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے توقع ہے کہ اترپردیش میں خواتین اب بیدار ہوں گی اور یہ سمجھیں گی کہ وہ ایسے لوگوں کو ہی ووٹ دیں جو ان کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناسکے"۔